سلامتی کونسل اجلاس: پاکستان کا عالمی امن و مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور

نیو یارک(جانوڈاٹ پی کے) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کمزور جنگ بندی سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے اور موجودہ کشیدگی عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ صورتحال نے خطے کی حساسیت مزید بڑھا دی ہے اور اگر فریقین نے تحمل کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مذاکرات اور سفارت کاری کو مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ سمجھتا ہے اور اس مقصد کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسلسل کوششیں جاری رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور رابطوں کے فروغ میں پاکستان نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں کئی برس بعد براہِ راست مذاکرات کا موقع بھی میسر آیا۔

اختتامی خطاب میں انہوں نے زور دیا کہ پائیدار امن صرف مکالمے، صبر اور ذمہ دارانہ سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اس لیے تمام فریقین کو بات چیت کو ایک اور موقع دینا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button