3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے دعوؤں کے برعکس ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اثاثوں کی منتقلی سے متعلق رپورٹس مسترد کر دی ہیں۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ منجمد اثاثے خطے کے ممالک کو منتقل کیے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں، ایسی رپورٹس مخالف فریقین کی میڈیا اور پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔



