تخت پڑی جنگل اراضی کیس، پرویز الہیٰ سمیت 18 ملزمان پر فرد جرم عائد

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت 18 ملزمان پر راولپنڈی روات کے قریب تخت پڑی جنگل کی سرکاری اراضی خورد برد ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں قائم احتساب کی خصوصی عدالت کے جج شیخ اعجاز علی نے ریفرنس کی سماعت کی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

اس کیس کے کل 18 ملزمان ہیں، دو مرکزی ملزمان اشتہاری ہیں جبکہ دو فوت ہوچکے ہیں، ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسران پر انتہائی قیمتی 1170 کنال اراضی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو دینے کا الزام ہے جس سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

تمام ملزمان فرد جرم صحت سے انکار کرچکے ہیں، عدالت نے 16 جون کو 10 گواہان کی طلبی کرلی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button