اوکاڑہ: نواحی گاؤں میں گھر کے کمرے میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا نقصان، شارٹ سرکٹ کا خدشہ


اوکاڑہ(وحید آرائیں\جانوڈاٹ پی کے) نواحی گاؤں 55 ٹو ایل میں ایک گھر کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق آگ گھر کے ایک کمرے میں اچانک لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے پانی کی مدد سے تقریباً 10 منٹ کے اندر آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا تاکہ دوبارہ آگ نہ بھڑک سکے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے تاہم حتمی تعین کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔