رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے حیسکو واپڈا کے اعلیٰ حکام کی ملاقات

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)رکن قومی اسمبلی سابق وزیر وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے میمبر برائے مواصلات سید ایاز علی شاہ شیرازی سے حیسکو واپڈا کے اعلیٰ حکام کی شیرازی ھائوس مکلی پر ملاقات

سید ایاز علی شاہ شیرازی نے حیسکو حکام پر زور دیا کہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں لوڈشیڈنگ کے دورائئے کو کم کیا جائے، دونوں اضلاع کے جلے ہوئے ٹرانسفارمرز جلد تبدیل کیے جائیں، کمزور پول اور تاریں جلد تبدیل کی جائیں، اوور ریڈنگ بلنگ اوع غلط بلنگ کو درست کرنے کے لیے کمیٹی بنائی جائے تاکے دونوں اضلاع سے تعلق رکھنے والی عوام کو غلط بلنگ کے مسائل سے پریشانی سے بچایا جا سکے

جس پر حیسکو حکام نے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو یقین دہانی کرائی کہ جن مسائل کی آپ نے نشاندہی کی ہے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button