کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

راولاکوٹ(جانوڈاٹ پی کے) کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی سے منسوب پرتشدد واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ سول لائن راولاکوٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، آئی جی آزاد کشمیر ملک لیاقت علی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

آئی جی آزاد کشمیر ملک لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دشمن عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، اور ہمارے نوجوانوں نے خطے میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پرتشدد عناصر کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا ہے اور امن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے مطابق خطے کے شہری پاکستانیت اور امن کے حامی ہیں اور شرپسند عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

سرکاری حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button