پشاور: پولیس سٹیشن بڈھ بیر پر نامعلوم شدت پسندوں کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) تھانہ بڈھ بیر پر نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دستی بم پھٹنے کے فوراً بعد زخمی اہلکار کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ حملے کے محرکات اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button