انمول پنکی کیس کی تفتیش جاری، 6 موبائل فونز پنجاب لیب کو بھجوا دیئے، تفتیشی حکام

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تفتیشی حکام کے مطابق اب تک 6 سے زائد موبائل فونز فرانزک تجزیے کے لیے پنجاب لیب بھجوائے جا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام موبائل فونز کا تفصیلی فرانزک کیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل شواہد کی حقیقت سامنے آ سکے۔ ان کے مطابق گرفتاری کے وقت کی ویڈیو بھی لیب کو بھجوائی گئی ہے، جہاں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ ویڈیو کب اور کس ڈیوائس سے بنائی گئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق کیس سے متعلق بینک اکاؤنٹس اور آن لائن موبائل ایپلیکیشنز کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے، جس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ مالی لین دین اور ٹرانزیکشنز کی باریک بینی سے سکروٹنی کی جا رہی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ تمام ڈیجیٹل اور مالی ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل فرانزک رپورٹس اس کیس کی آئندہ سمت اور اہم قانونی پیش رفت میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔\

مزید خبریں

Back to top button