ٹھٹھہ کی مختلف برادریوں اور تاجروں کی جانب سےرکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ شہر کی واسوانی قریشی برادری سے تعلق رکھنے والے سلیم قریشی باغی، پی پی سٹی کے سابق انفارمیشن سیکریٹری اشتیاق قریشی عرف گشی، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے سابق کونسلر شعیر قریشی، علی اعجاز قریشی کی جانب سے قومی اسمبلی کے رکن اور فوڈ سیکیورٹی کے سابق وزیر، قومی اسمبلی کی مواصلات سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نوجوان سیاسی رہنما سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر واسوانی قریشی برادری سمیت سید برادری، سبزپوش برادری، کھتری برادری، ملاح برادری، عباسی برادری، ناہیو برادری اور گندرو برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے منتظم واسوانی قریشی برادری کے معز سلیم قریشی نے خطاب کیا۔ سید ایاز علی شاہ شیرازی کو سندھی ٹوپی پہنائی گئی، جبکہ واسوانی قریشی برادری اور دیگر برادریوں کے لوگوں نے سید ایاز علی شاہ کو اجرک اور لونگیوں کے تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے تقریب میں بیٹھے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹہ اور سجاول پہلے ایک ہی ضلع تھا، جبکہ سجاول کو کچھ عرصہ پہلے ضلع بنایا گیا ہے۔ ہمارے خاندان کا دونوں اضلاع سے صدیوں پرانا تعلق ہے۔ ٹھٹہ اور سجاول میں ہمارے خاندان کی سیاست اب کی نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط ہے ھم ان دونوں ضلعوں کے اصل باسی ہیں۔ ہم ٹھٹھہ کے اصل رہائشی ہیں اور ہمارا خاندان ٹھٹھہ اور سجاول میں سیاست کو سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھتا ہے۔

دونوں اضلاع کے عوام سے ہمارے نہ صرف سیاسی و سماجی تعلقات ہیں بلکہ مرنا جینا بھی ساتھ ہے۔ ہمارے آبا و اجداد کا تعلق ان اضلاع سے رہا ہے۔ جو بھی عوام کام کے لیے ہمارے پاس آتا ہیں، چاہے وہ ٹھٹہ کا ہو یا سجاول کے ہم ان ہر ممکن کام کرتے ہیں، کیونکہ ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام کے دل ہمارے ساتھ اور ہمارے دل عوام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ہم اپنے دونوں اضلاع کے عوام کے ساتھ دکھ سکھ میں ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ سیاست اپنی جگہ، لیکن مقامی ہونے کی وجہ سے ہم دونوں اضلاع کے عوام سے اپنے سماجی تعلقات ختم نہیں کر سکتے، دونوں اضلاع سے صدیوں کے واسطوں کو ختم نہیں کر سکتے۔ جو بھی ہمارے پاس کام کے لیے آئے گا، اسے عزت دینا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب ٹھٹھہ شہر کے بٹوانی محلہ کے قریب عباسی محلہ میں عباسی برادری، بلوچ برادری، شیخ، مگھنہار برادری سمیت مختلف برادریوں کی جانب سے قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں سید ایاز علی شاہ شیرازی نے شرکت کی۔

ضیافت میں شرکت کے دوران ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اجرک و لونگیوں کے تحائف پیش کیے گئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر اکاش عباسی، وفا اکرم عباسی، پرویز ستار عباسی نے خطاب کیا اور سید ایاز علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

جبکہ قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ٹھٹہ شہر کی مین نیشنل ہائی وے پر بک ہوٹل کے سامنے بسم اللہ آٹوز موٹر سائیکل شو روم کے مالکان طلعت پیرزادو، غلام علی ہالو، الطاف بھٹی سمیت شو روم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر بخاری محلہ کے رہائشیوں سمیت مختلف شو رومز کے مالکان اور دیگر افراد موجود تھے۔

اس موقع پر سید ایاز علی شیرازی کو اجرک اور لونگیوں کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button