ڈیپلو:کلری گاؤں میں نوجوان کی مبینہ خودکشی،پولیس کی تحقیقات شروع

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)ڈیپلو تحصیل کے گاؤں کلری میں غلام ملاح نامی نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے، جس کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیپلو پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے ڈیپلو اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ خودکشی کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



