وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ آمد، خوشدامن کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری نثار علی خان کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button