ایران-اسرائیل کشیدگی: کینیڈا کا اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور


ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں فریقین سے فوری طور پر تحمل اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق موجودہ صورتحال نہ صرف خطے میں امن کے امکانات کو متاثر کر رہی ہے بلکہ جاری سفارتی مذاکرات کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ اس لیے تناؤ میں کمی لانا انتہائی ضروری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے اور جنگ بندی کا احترام کیا جانا چاہیے۔
کینیڈا نے زور دیا کہ اس بحران کے حل کے لیے واحد پائیدار راستہ سفارت کاری ہے، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔