آج رات تہران کو جلنا چاہیے، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ایرانی حملوں پر سخت ردعمل

تل ابیب(ویب ڈیسک)ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے سخت اور اشتعال انگیز ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں اتمار بن گویر نے لکھا: “آج رات تہران کو جلنا چاہیے” — یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کی۔

ماہرین کے مطابق بن گویر کا بیان خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان پر حملے فوری بند کیے جائیں ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔

خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور صورتحال ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button