“امریکا پیچھے ہٹ گیا؟”اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لے گا، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو واضح پیغام

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکا شریک نہیں ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور ممکنہ ردعمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے آپشنز پر امریکا کو اعتماد میں لیا، تاہم ٹرمپ نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل ایران پر حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کارروائی کا حصہ نہیں ہوگا۔

ادھر ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا خطے میں جنگ کے بجائے سفارتی حل چاہتا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے حالیہ اقدامات کے باوجود واشنگٹن تہران کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا خواہاں ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button