مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی،لیاقت بلوچ

بدین/حیدرآباد(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی نہیں بنایا جاتا، سیاسی اور معاشی استحکام ممکن نہیں۔ملک کو درپیش سیاسی معاشی چیلنجز، مہنگائی ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے ، اور بھاری ٹیکسوں کے بوجھ نے قوم کی کمر توڑ دی ہے اور مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے اگر بجٹ میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی ملک گیر احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دے گی وہ حیدرآباد اکیڈمی میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس اور فقیر کا پڑھ میں ممبر شپ ڈرایئو کیمپ سے خطاب کررہے تھے ۔ صوبائی جنرل سیکریٹری محمد یوسف ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالقدوس احمدانی ، ضلعی امیر حافظ طاہر مجید عبدالقیوم شئخ سمیت ناظمین زونز بھی موجود تھے ۔

ناءب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور صدر مجلس قائمہ سیاسی امور لیا قت بلوچ نے کہا کہ جمہوریت کا حسن مذاکرات اور آئین کی بالادستی ہے۔ تمام سیاسی قوتوں کو ذاتی انا کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، ورنہ نظام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وہ سیاسی کمیٹی کے ارکان عوامی رابطے تیز کریں۔ جماعت اسلامی کی "عوام کے درمیان” رابطہ مہم کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی حقیقی نمائندگی کی جا سکے۔انہوں نے انتخابی عمل میں بیرونی مداخلت کے ختم کرنے اور الیکشن کمیشن کو مکمل خودمختار بنانے پر زور دیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی، پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے، آئین کی بالادستی قائم کرنے اور کرپشن سے پاک نظام کی جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو خاطرخواہ ریلیف نہ ملا تو جماعت اسلامی ملک گیر احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دے گی پیٹرولیم لیوی فوری ختم ہونی چاہئے ۔لیاقت بلوچ نے نے کہا کہ انتخابی بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ، پی پی پی، پی ٹی آئی بااختیار بلدیاتی نظام دینے کا وڑن، اور حوصلہ نہیں رکھتے عوامی طاقت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے

مزید خبریں

Back to top button