آصفہ بھٹوزرداری کی ڈاکٹرماہنور پر حملے کی مذمت،وارڈ بوائے کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری  نے حملے کے دوران ڈاکٹر کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہونے والے بہادر وارڈ بوائے ڈاکٹر ماہنور اور عبدالرزاق تراکئی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اور طبی حکام سے ڈاکٹر اور بہادر وارڈ بوائے دونوں کو بہترین طبی علاج اور خصوصی دیکھ بھال فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وارڈ بوائے کی غیر معمولی بہادری کو سراہتے ہوئے خاتون اول نے صدر پاکستان سے درخواست کی کہ عبدالرزاق تراکئی کو ان کی بے لوث بہادری کے اعتراف میں اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بروقت اور جرأت مندانہ مداخلت نے نہ صرف ایک قیمتی جان بچائی بلکہ پوری قوم کے لیے انسانیت کی ایک متاثر کن مثال بن کر کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button