وزیرآباد:تیزرفتارموٹرسائیکل کوحادثہ، ایک کمسن جاں بحق دوسرا زخمی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرایا ایک کمسن جاں بحق دوسرا زخمی حادثہ سیالکوٹ روڈ اسلام آباد کے قریب پیش آیا ۔وزیرآباد کے علاقہ جناح کالونی کے رہائشی دو کمسن دوست ابوبکر اور اویس موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سیالکوٹ روڈ پر جارہےطتھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر  روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرایا جسکے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے  13 سالہ اویس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی  جاں بحق ہوگیا جبکہ 12 سالہ ابوبکر  شدید زخمی ہو گیا جسے سر پر شدید چوٹوں کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button