سوریا کمار کی جگہ شریاس ائیر بھارت کے نئے ٹی ٹونٹی کپتان

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں قیادت کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو سے کپتانی واپس لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شریاس ائیر کو بھارتی ٹی ٹونٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ نہ صرف آئندہ دورۂ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے دوران ٹیم کی قیادت کریں گے بلکہ ایشین گیمز میں بھی بھارتی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

بی سی سی آئی نے دورۂ آئر لینڈ، انگلینڈ اور ایشین گیمز کے لیے ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا بھی اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد بھارتی کرکٹ میں قیادت کے حوالے سے ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق شریاس ائیر کی تقرری ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں اور محدود اوورز کی کرکٹ میں نئی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button