پاکستان میں گدھوں کی تعدادمیں خوشگواراضافہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید ایک لاکھ13ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدگدھوں کی تعداد60لاکھ47ہزارسےبڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں14لاکھ17ہزارکا اضافہ ہوا جس کے بعد بھینسوں کی تعداد4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزارسے بڑھ کر 4کروڑ 91 لاکھ5 ہزار ہوگئی۔ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3لاکھ92 ہزار، بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ22 ہزار اور اونٹوں کی تعداد میں 16 ہزارکا اضافہ ہوا۔ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں3ہزار اورخچروں کی تعداد میں4ہزارکااضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button