پاکستان اور یورپی یونین تعلقات میں نئی پیش رفت، اسحاق ڈار اور کایا کالاس کا شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور یورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 8 ویں سٹریٹجک مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی یونین کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، یورپی یونین کی قیادت اور اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کے ساتھ مسلسل روابط قابل قدر ہیں، عالمی و علاقائی امور خصوصاً پاکستان بھارت جنگ اور امریکہ ایران تنازعے پر قریبی رابطہ رہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with the EU HR/VP Ms. Kaja Kallas @kajakallas, today in Islamabad.
During the meeting, both sides acknowledged the positive trajectory of Pakistan-EU ties and agreed to further strengthen the… pic.twitter.com/xJAVuE3MG0
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 1, 2026
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور یورپی قیادت کے درمیان روابط کو دوطرفہ تعلقات کیلئے اہم قرار دیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان یورپی یونین سٹریٹجک وژن طویل مدتی شراکت داری کو نئی سمت دے سکتا ہے، سٹریٹجک مذاکرات کا تسلسل متحرک اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر بے حد خوشی ہے، امریکا، ایران مذاکرات میں ثالثی پر پاکستان کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے، تنازع کے باعث پوری دنیا توانائی بحران کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا تسلسل ناگزیر ہے، علاقائی و عالمی استحکام کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کے ترجیحی اہداف یکساں ہیں۔
کایاکالاس کا کہنا تھا کہ پاکستان،یورپی یونین شراکت داری تجارتی لحاظ سے اہم، معاشی ترقی کی ضامن ہے، سال 2026 کا اصل ہدف پاکستان یورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستقبل پر مبنی بنانا ہے۔
قبل ازیں یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کلاس کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کایا کالاس کا استقبال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Muhammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 welcomed EU HR/VP Ms. Kaja Kallas @kajakallas, at the Ministry of Foreign Affairs today.
The two leaders will co-chair the 8th Pakistan-EU Strategic Dialogue, reflecting the shared commitment to… pic.twitter.com/pPJpZd64we
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 1, 2026
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے اس مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ پاکستان۔یورپی یونین شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جائے۔



