تھائی لینڈ نے بھارت کیلئے ویزا فری انٹری ختم کر دی


بینکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری پالیسی ختم کرتے ہوئے نئی امیگریشن پالیسی نافذ کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی حکومت نے امیگریشن قوانین کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا، جس کا مقصد ملک میں غیر قانونی سرگرمیوں اور سیکیورٹی خدشات کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب بھارتی شہریوں کو تھائی لینڈ میں داخلے کیلئے باقاعدہ ویزا یا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، جو پہلے ویزا فری سہولت کے تحت ممکن تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی ملازمتوں اور امیگریشن کے غلط استعمال کے واقعات کے باعث پالیسی میں سختی لائی گئی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سفری پالیسیوں اور سیاحت کے قواعد میں مختلف ممالک اپنی امیگریشن نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔