قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ملزمان فرار

قلعہ سیف اللہ (جانوڈاٹ پی کے \ ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے بختیار اڈہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن اور چھاپے جاری ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



