اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے، اقوامِ متحدہ میں بڑی سفارتی سرگرمیوں کا آغاز!

نیو یارک (جانوڈاٹ پی کے)اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی کھلے مباحثے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کی صدارت کے تحت منعقد ہو رہا ہے، جس میں عالمی اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتوں میں باہمی تعاون اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیوں اور کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا کردار مزید اہمیت اختیار کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button