فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں، سعودی عرب کا دوٹوک مؤقف

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کو فلسطینی ریاست سے مشروط کردیا۔
امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق ایک سعودی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل سے اس وقت تعلقات استوار کریں گے جب فلسطینی ریاست کی راہ ہموار ہوگی۔
سعودی عہدیدار نے بتایا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔



