مودی کے قافلے کے روٹ پر دھماکہ خیز مواد کیسے پہنچا؟6اہلکار معطل!

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے کے روٹ کے قریب دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے معاملے میں تحقیقات کے بعد6پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔یہ واقعہ10مئی کو بنگلور کے علاقے کگلپورا میں پیش آیا، جہاں نریندر مودی ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی اداروں کی جانب سے معمول کی چیکنگ اور کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران قافلے کے روٹ کے قریب سے جیلاٹن اسٹکس برآمد ہوئیں، جو عموماً دھماکا خیز مواد میں استعمال کی جاتی ہیںحکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فوری طور پر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں غفلت برتنے پر6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکا خیز مواد وزیراعظم کے قافلے کے راستے تک کیسے پہنچا اور آیا اس کے پیچھے کوئی منظم یا دانستہ کارروائی تھی یا نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button