وفاقی آئینی عدالت میں زیرِالتواء مقدمات کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی، نومبر سے اب تک ہزاروں کیسز دائر اور نمٹائے گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی آئینی عدالت میں زیرِالتواء مقدمات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 288 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ نومبر سے اب تک 3 ہزار 370 نئے مقدمات دائر اور 4 ہزار 464 نمٹائے جا چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں سپریم کورٹ سے 22 ہزار سے زائد مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے گئے تھے، جس کے بعد عدالت پر کیسز کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
عدالت میں چیف جسٹس سمیت صرف 7 ججز مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں، جس کے باعث کیسز کے بیک لاگ پر دباؤ برقرار ہے۔
ماہانہ کارکردگی کے مطابق مارچ میں 420 مقدمات دائر اور 400 نمٹائے گئے، اپریل میں 773 دائر اور 783 نمٹائے گئے جبکہ رواں ماہ اب تک 517 مقدمات دائر اور 723 نمٹائے جا چکے ہیں۔



