دیپال پور: حویلی لکھا میں کوئٹہ ٹرین سانحہ میں شہید حوالدار کی نماز جنازہ ،تدفین

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) دیپال پور کے نواحی قصبہ حویلی لکھا میں کوئٹہ ٹرین سانحہ میں شہید ہونے والے حوالدار محمد کاشف پرویز کی نماز جنازہ کے بعد فوجی اعزازات کیساتھ آبائی قبرستان چک انوک سنگھ میں فوجی اعزاز کے ساتھ کر دی گئی ہے اس موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور جی ایچ کیو راولپنڈی کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔ پاک فوج کے افسران، علاقہ معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔بریگیڈیئر ساجد نے شہید کے والد رائے محمد یاسین کھرل کو قومی پرچم اور اعزازی سامان پیش کیا پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور علاقہ کی فضاء سوگوار تھی لواحقین و علاقہ مکینوں نے کوئٹہ ٹرین بلاسٹ میں شہید ہونے والے تحصیل دیپال پور کےفوجی جوان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔



