پاکستان وفد بھیجنے کا ابھی کوئی پروگرام نہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ


تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی وفد کی آمد کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں جبکہ یہ کہنا بھی قبل از وقت ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
نیوز کانفرنس کے دوران اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق کوئی شق شامل نہیں، البتہ دونوں فریق ایک بنیادی فریم ورک تک ضرور پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہو جائے گا، ایران اس وقت کسی نئے جوہری معاہدے پر بات نہیں کر رہا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری رابطوں میں پاکستان واحد ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔