روسی سرحد کے قریب برطانوی وزیردفاع کےطیارے کے سگنلز جام، ائلٹ کو ہنگامی نیویگیشن استعمال کرنا پڑی

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی سرحدی علاقے کے قریب برطانوی رائل ایئرفورس کے طیارے کا سگنل جام کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع اسٹونیا سے برطانیہ واپس جا رہے تھے کہ دورانِ پرواز جی پی ایس نظام متاثر ہوگیا، جس کے بعد پائلٹ کو متبادل نیویگیشن سسٹم استعمال کرنا پڑا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب برطانیہ پہلے ہی روسی جنگی طیاروں پر بحیرہ اسود میں برطانوی فضائیہ کے طیارے کے قریب خطرناک انداز میں پرواز کرنے کا الزام عائد کر چکا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع کے مطابق روسی ایس یو-35 طیارہ اتنا قریب آ گیا تھا کہ حفاظتی نظام فعال ہو گئے اور آٹو پائلٹ سسٹم بھی بند ہو گیا۔



