انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیشرفت، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) انمول عرف پنکی کیس میں پولیس نے بڑی پیشرفت کرتے ہوئے مبینہ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک سے منسلک ایک اہم کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کو نیو چالی کے قریب کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات سے حاصل ہونے والی رقم کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں اور تمام ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button