وزیراعظم شہباز شریف کا بیجنگ میں مصروف دن، صدر شی جنپنگ سے اہم ملاقات آج ہوگی

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اہم سفارتی مصروفیات انجام دیں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جنپنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیراعظم کو گریٹ ہال آف دی پیپلز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ چینی وزیراعظم ان کا استقبال کریں گے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات اور مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کے تبادلے کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

وزیراعظم تیانمن اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگار پر پھول بھی چڑھائیں گے جبکہ چینی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button