مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کی منیٰ روانگی، لبیک کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی

مکہ مکرمہ(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیک) دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج کا آغاز کرتے ہوئے خیموں کے شہر منیٰ کا رخ کرنا شروع کردیا، جہاں روح پرور مناظر اور لبیک اللہم لبیک کی صدائیں فضا میں گونجنے لگیں۔
حجاج کرام کی منیٰ آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا جبکہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تمام عازمین منیٰ میں قیام کریں گے۔ 9 ذی الحج کو حجاج کرام حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کیلئے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ اور گردونواح میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔



