امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے تحت ساٹھ روزہ جنگ بندی میں توسیع کا امکان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے تحت 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فریقین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول کے عالمی بحری آمدورفت کیلئے کھلا رکھا جائے گا جبکہ ایران بارودی سرنگیں ہٹانے پر بھی آمادہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے سے متعلق مذاکرات جاری رہیں گے، امریکا ایرانی بندرگاہوں پر پابندیاں نرم کرے گا جبکہ ایران کو عالمی منڈی میں آزادانہ تیل فروخت کرنے کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران یورینیم افزودگی محدود کرنے پر تیار ہوگیا ہے جبکہ حتمی معاہدے تک امریکی افواج خطے میں موجود رہیں گی۔ مجوزہ معاہدے میں لبنان جنگ کے خاتمے کا نکتہ بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button