ہرفیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت اور ہم آہنگی سے ہوگا،ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سپریم لیڈر کی اجازت اور ہم آہنگی سے ہوگا۔ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ریاستی امور چلانے کیلئے متفقہ فیصلے اوراجتماعی اطاعت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایسا کوئی بھی بیان، تجزیہ یا مؤقف جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرے۔ دراصل دشمن کے مقاصد کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو یقین دلانے کیلئے تیار ہیں ،ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کررہا، ہماری مذاکراتی ٹیم ملکی عزت اور وقار کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button