پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابیوں پردشمن کی کڑی ضرب!

کوئٹہ(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)ملک دشمن عناصر نے پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابیوں پر کڑی ضرب لگاتے ہوئے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خونریز نشانہ بنایا ہے جہاں چمن کے قریب فوجی جوانوں کو منتقل کرنے والی ایک ریلوے شٹل سروس پر کالعدم تنظیم بی ایل اے نے ہولناک خودکش فدائی حملہ کر دیا ہے۔ اس بزدلانہ دھماکے کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے 26 غازی جوان جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ 47 شدید زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 100 کے قریب اہلکار ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ بزدلانہ حملہ ایک ایسے تاریخی موڑ پر کیا گیا جب پاکستان کی بے مثال ثالثی کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان 50 سالہ سرد جنگ کے خاتمے کا مینو فیسٹو اور 60 روزہ عبوری جنگ بندی کا تاریخی معاہدہ فائنل ہو چکا ہے، جس کے تحت نہ صرف ابنائے ہرمز کو عالمی تجارت کے لیے کھولا جا رہا ہے بلکہ لبنان اور غزہ میں بھی اسرائیل جنگ بندی کا پابند ہوگا، اور بلغاریہ میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے پاک فوج کی اس کامیابی پر پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ اسی عالمی ہلچل کے دوران واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر ناصر بیسٹ نامی ایک مبینہ ذہنی مریض نے اندھا دھند فائرنگ کر کے کھلبلی مچا دی، جس وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے اندر ایران کے معاملے پر اہم ترین اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سیکرٹ سروس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولیوں سے چھلنی کر کے موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ خطے کی جیوپولیٹیکل بساط، بی ایل اے کی اس ہولناک کارروائی اور وائٹ ہاؤس حملے کی اندرونی تفصیلات جاننے کے لیے سینئر صحافی گوہر بٹ کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔




