شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نادرانے نئی ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا نے شناختی کارڈ کے اجراء سے متعلق نئے قواعد جاری کر دیے ہیں جن کے تحت پہلی بار شناختی کارڈ کے لیے دستخط کرنا اختیاری ہوگا۔

نئے ضوابط کے مطابق اگر درخواست گزار دستخط نہ کرے تو شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ “NA” درج کیا جائے گا۔ نادرا نے واضح کیا ہے کہ کارڈ پر انگوٹھے کے نشان یا کسی دوسرے نشان کی پرنٹنگ نہیں ہوگی، تاکہ جعل سازی کے خدشات کم کیے جا سکیں۔

ترجمان کے مطابق ناخواندہ افراد کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے، جبکہ آن لائن درخواست کے دوران انگوٹھے کے نشان کی تصویر اپ لوڈ نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

مزید یہ کہ شناختی کارڈ پر دستخط شامل کرنے یا تبدیل کرنے کے لیے الگ سے درستگی (correction) کی درخواست دینا لازمی ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل نظام کو زیادہ محفوظ اور شفاف بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button