اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر ایران میں ایک اور شخص کو پھانسی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیل کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں احسان افرشتہ نامی شہری کو پھانسی دے دی۔ ایرانی حکام کے مطابق احسان پر حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے اور موساد سے تربیت لینے کا الزام تھا۔

رپورٹس کے مطابق احسان افرشتہ 1993 میں اصفہان میں پیدا ہوا تھا اور سول انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری رکھتا تھا۔ اسے ترکی سے واپسی پر 2024 کے اوائل میں گرفتار کیا گیا، جبکہ انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس نے کئی ماہ قید تنہائی میں گزارے۔

ایرانی سکیورٹی اداروں کا دعویٰ ہے کہ احسان نے نیپال میں موساد سے تربیت حاصل کی اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر خفیہ ہدایات پر عمل کرتا رہا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے حلقوں نے مقدمے کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button