اب موبائل جیب میں رہے گا؟ گوگل کے سمارٹ چشمے تیار

نیو یارک(ویب ڈیسک )ایک دہائی قبل ناکامی کا سامنا کرنے والے گوگل نے ایک بار پھر سمارٹ چشموں کی دنیا میں بڑی واپسی کی تیاری کر لی، اس بار کمپنی صرف “ڈیجیٹل عینک” نہیں بلکہ ایک ایسا AI ساتھی متعارف کرا رہی ہے جو ہر وقت آپ کے ساتھ رہے گا۔

 گوگل کے نئے سمارٹ چشموں میں چھوٹا کیمرہ، اسپیکرز اور جدید مصنوعی ذہانت شامل ہوگی، جس کے ذریعے صارف بغیر موبائل نکالے سوال پوچھ سکے گا، راستہ معلوم کر سکے گا اور روزمرہ کاموں میں مدد حاصل کر سکے گا۔

 سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چشمے عام فیشن گلاسز کی طرح دکھائی دیں گے۔ گوگل نے اس مقصد کے لیے Warby Parker اور Gentle Monster کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ صارفین انہیں آرام سے روزانہ پہن سکیں۔

 یاد رہے کہ Google Glass کو 2015 میں پرائیویسی خدشات اور مہنگی قیمت کے باعث بند کر دیا گیا تھا، مگر اب AI ٹیکنالوجی کے دور میں گوگل کو امید ہے کہ اس بار صارفین کا ردعمل مختلف ہوگا۔

 ماہرین کے مطابق مستقبل میں یہ سمارٹ چشمے موبائل فون کی جگہ بھی لے سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button