بھارتی پنجاب میں 600 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے عوامی ریلیف اور توانائی پالیسی کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت 600 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کر رہی ہے۔

بھگونت مان کے مطابق اس پالیسی کا مقصد عام صارفین کو براہِ راست ریلیف دینا ہے تاکہ شہری ایئر کنڈیشنر سمیت دیگر برقی آلات بغیر اضافی مالی دباؤ کے استعمال کر سکیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے 540 میگاواٹ کا ایک نجی تھرمل پاور پلانٹ 1080 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے، جس سے بجلی کی پیداوار پر حکومتی کنٹرول مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریاست میں کوئلے کی مقامی پیداوار پر بھی کام جاری ہے اور سالانہ تقریباً 70 لاکھ میٹرک ٹن کوئلہ نکالا جا رہا ہے، جس سے بجلی کی پیداواری لاگت کم رکھنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نجکاری کے بجائے سرکاری اداروں کو مستحکم اور خود کفیل بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button