ایران آج بھی پہلے کی طرح ثابت قدم اور ناقابلِ شکست ہے،صدر مسعود پزشکیان

تہران (ویب ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران آج بھی پہلے کی طرح ثابت قدم اور ناقابلِ شکست ہے۔

انہوں نے خرم شہر، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کو ایران کی قومی شناخت، طاقت اور مزاحمت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے عوام نے ماضی میں دشمن کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دنیا کو اپنی طاقت کا پیغام دیا۔

صدر پزشکیان کے مطابق “مزاحمت، قربانی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب” ایرانی تاریخ اور ثقافت کا حصہ ہے، جبکہ یہی جذبہ آج بھی ایران کی قومی سوچ اور پالیسیوں میں نمایاں نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خرم شہر ایران عراق جنگ کے دوران مزاحمت کی علامت بن کر ابھرا اور آج بھی ایرانی قوم کیلئے استقامت اور قربانی کی یادگار سمجھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button