جیٹ فیول سستا، ایئرلائنز کو بڑی ریلیف

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کیلئے جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا، جس سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں بڑی کمی متوقع ہے۔

بنگلہ دیش انرجی ریگولیٹری کمیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 39.57 ٹکا فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل 7 مئی کو بھی 22.35 ٹکا فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ نئی قیمتوں کے تحت مقامی ایئرلائنز کیلئے جیٹ فیول اب 205.45 ٹکا کے بجائے 165.88 ٹکا فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح بین الاقوامی پروازوں کیلئے ایندھن کی قیمت 1.3385 ڈالر سے کم ہو کر 1.0823 ڈالر فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق نئے نرخ عالمی مارکیٹ میں تیل کی اوسط قیمت، ڈالر ایکسچینج ریٹ اور مقامی ڈیزل قیمتوں کو مدنظر رکھ کر طے کیے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے ایئرلائنز کو مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے دباؤ سے ریلیف ملے گا، جبکہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو فضائی ٹکٹوں کے کرایوں میں بھی استحکام آ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button