سابق سی آئی اے سربراہ کی ایران معاہدے پر کڑی تنقید

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو نے ممکنہ ایران معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیل اوباما دور کی پالیسیوں کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔
اپنے بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ معاہدہ بظاہر وینڈی شرمین، رابرٹ مالی اور بین روڈز کی سوچ کے مطابق نظر آتا ہے، جو اوباما دور میں ایران کے جوہری معاہدے کی تیاری میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اوباما دور کے معاہدے کو ختم کیا تھا کیونکہ وہ امریکہ فرسٹ پالیسی کے مطابق نہیں تھا۔ پومپیو کے مطابق موجودہ مجوزہ معاہدہ ایران کے انقلابی گارڈز کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق کسی بھی نئی ڈیل پر امریکہ میں سیاسی اختلافات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔



