آن لائن جوا ایپ تشہیر کیس،رجب بٹ اور زرک نذیر کی عبوری ضمانت کنفرم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور زرک نذیر کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت 1، 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کی۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے سامنے کوئی ایسا متاثرہ شخص پیش نہیں ہوا جس نے یہ مؤقف اختیار کیا ہو کہ وہ ملزمان کی وجہ سے جوئے میں ملوث ہوا۔

فیصلے کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کی سزا یا بریت کا حتمی فیصلہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button