ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب محمد شفیق احمد کی زیر صدارت نواحی علاقہ میں آگاہی سیمینار

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب محمد شفیق احمد کی زیر صدارت نواحی علاقہ 38/2 آر میں آگاہی سیمینار، تفصیلات کے مطابق دیہی عوام کو ان کے حقوق اور سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے حل کے بارے میں بیدار کرنے کے لیے نواحی علاقے 38/2 آر میں خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب محمد شفیق احمد نے کی۔ سیمینار میں مقامی معززین، کسانوں، نوجوانوں اور دیہی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزر محمد شفیق احمد نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب کا ادارہ عوام کو سرکاری محکموں کی بدانتظامی، اقربا پروری اور ناانصافی کے خلاف بلا معاوضہ اور فوری انصاف فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے دیہی عوام کو ضلعی محتسب آفس کے طریقہ کار، دائرہ اختیار اور شکایت درج کروانے کے آسان طریقوں کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر دیہی آبادی معلومات نہ ہونے کے باعث اپنے مسائل کے حل کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتی ہے، اسی لیے محتسب پنجاب کا ادارہ خود عوام کی دہلیز تک پہنچ کر انہیں اپنے حقوق سے آگاہ کر رہا ہے۔سیمینار کے اختتام پر شہریوں کو معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور ان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے گئے

مزید خبریں

Back to top button