وزیرآباد،درویش کے میں چرچ کا شاندارافتتاح، خصوصی فنڈز جاری

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)درویش کے چرچ کا شاندار افتتاح، سردار رمیش سنگھ اروڑہ منسٹر ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی آفئیر کا خصوصی فنڈ جاری ۔درویش کے چرچ تحصیل علی پور چٹھہ ضلع وزیر آباد کی افتتاحی تقریب نہایت جوش و خروش اور مذہبی ہم آہنگی کے میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور کو آرڈینیٹر صاحبان نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کنوینیر ایڈوائیزر مینارٹی ایڈوائیزری کونسل ٹوسی ایم پنجاب،پرسنل سیکرٹری ٹو سردار رمیش سنگھ آروڑہ منسٹر ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی آفئیر ڈیپارٹمنٹ  عقاب عالم تھے، جنہوں نے چرچ کے افتتاح کے موقع پر خصوصی شرکت کرتے ہوئے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بہترین مثال قرار دیا۔ علاوہ ازیں اس تقریب میں محترمہ رشنا شہزادی (چیئر پرسن پنجاب مینارٹی ونگ، نیشنل پیں کمیٹی انٹرفیتھ ہارمنی، کوارڈینیٹر ٹونسٹر ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی آفیر ڈیپارٹمنٹ، فوکل پرسن ٹو وائس چیئر مین ٹو مینارٹی ایڈوائزری کونسل ٹو سی ایم پنجاب، فوکل پرسن ٹوایم پی اے حلقہ پی پی 36)اورجناب شہباز بھٹی(ڈویژنل کوارڈینیٹر)عامر اشرف(کوارڈینیٹر گوجرانوالہ)ثاقب خادم، یوحنا منسٹر ٹیم ممبر اور جناب ایلڈر سرور اعما نیو ائیل صاحب (وائس چیئر مین پنجاب مینارٹی ونگ،نیشنل پیس کمیٹی انٹرفیتھ ہارمنی) نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز دعا اور تلاوت سے کیا گیا، جبکہ شرکاء نے چرچ کی تعمیر اور اس کے افتتاح کو مقامی مسیحی برادری کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ عبادت گاہوں کی تعمیر اور ان کی بحالی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی عکاسی کرتی ہے اور حکومت پنجاب اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر رشنا شہزادی صاحبہ نے اپنے لیڈر صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق واقلیتی امور جناب سردار رمیش سنگھ اروڑہ صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مینارٹی فنڈز میں سے درویش کے چرچ کے فنڈ ز کا اجرا کیا۔ مقررین نے کہا کہ سردار رمیش سنگھ اروڑا کی جانب سے اقلیتی برادری کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں اور ان کی کا وشوں سے اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور سہولیات کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے، اور اس کے علاوہ کلیسیاء درویشکے نے محترمہ رشنا شہزاد کی خصوصی کاوش پر شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں شریک دیگر کو آرڈینیٹرز اور معززین نے بھی خطاب کیا اور چرچ کی تعمیر و افتتاح کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا۔ شرکاء نے حکومت پنجاب اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اقلیتی برادری کے لیے ایسے فلاحی منصوبے جاری رہیں گے۔ اختتامی دعا میں ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button