دیپال پور:آر پی او ساہیوال بصیر پور سرکل میں زیر تعمیر ڈی ایس پی آفس کا معائنہ کرنے پہنچ گئے

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانوڈاٹ پی کے)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈویژن محمد ایاز سلیم کا زیرِ تعمیر ڈی ایس پی آفس بصیر پور بلڈنگ کا دورہ انہوں نے بلڈنگ کے تعمیراتی کام اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیکر متعلقہ افسران کو تعمیراتی کام کی تکمیل بروقت مکمل کرنےکی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ معیاری میٹریل کیساتھ ڈی ایس پی آفس کی بلڈنگ مکمل ہونی چاہئےتعمیراتی منصوبہ کےمعیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اس موقع پر ڈی ایس پی بصیر پور سرکل سعید انور،ایس ایچ او بصیر پور زید انجم اور کمپیوٹر آپریٹر ارشد وسیم بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button