میرپورخاص میں زرعی زمین کا تنازع شدت اختیار کرگیا، سگے بھائی آمنے سامنے، متاثرہ خاندان کی دہائی

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرپورخاص کے علاقے دیھ سانگھڑو تپو کاک میں زرعی زمین کے تنازع پر سگے بھائیوں کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی گائوں جانی لغاری کے رہائشی متاثرہ بھائی نے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کے چار سگے بھائی مبینہ طور پر زرعی زمین پر قبضے، دھمکیوں اور ہراساں کرنے میں ملوث ہیں متاثرہ شخص شاھ محمد اور ان کے والد ابوالحسن نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کے والد نے اپنی ساڑھے 14 ایکڑ زرعی زمین میں سے تمام بیٹوں کو ایک ایکڑ کے حساب سے حصہ دیا تھا جبکہ کچھ زمین ہاریوں کو کاشت کے لیے دی گئی تھی تاہم اب چار بھائی فتح محمد، محمد خان، دوست محمد اور دین محمد مبینہ طور پر مزید زمین کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازع کھڑا کر رہے ہیں اور ہاریوں کو فصل کاشت کرنے سے روک رہے ہیں متاثرہ خاندان کے مطابق مذکورہ افراد نے نہ صرف زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی بلکہ دھمکیاں بھی دیں کہ اگر زمین خالی نہ کی گئی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے اس دوران ایک بزرگ خاندان کے فرد کو مبینہ طور پر دھکا دے کر زخمی بھی کیا گیا جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے بھی کرایا گیا ابوالحسن نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹوں نے انہیں بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر زمین کا معاملہ ان کے حق میں نہ ہوا تو انہیں نقصان پہنچایا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ہاری ان کی زمین پر برسوں سے کاشتکاری کر رہے ہیں لیکن اب انہیں زبردستی ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ معاملے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا جاچکا ہے تاہم ان کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ حکام، آئی جی سندھ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لے کر انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کریں تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔



