دیپال پور:آر پی او ساہیوال ڈویژن محمد ایاز سلیم کی منڈی احمد آباد میں کھلی کچہری

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) دیپال پور کے قصبہ منڈی احمد آباد میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈویژن محمد ایاز سلیم نے ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد ملہی کےہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیاآر پی او نے پولیس افسروں اور جوانوں کے متعلق عوام کی شکایات سن کر موقع پر فوری داد رسی کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا انڈین سرحد پر آکر کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا تھا کھلی کچہریاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر لگائی جارہی ہیں قصبات میں ایس ایچ اوز ڈی ایس پیز اے ایس پیز اور ڈی پی او کی نگرانی میں عوام کی خدمت کیلئے موجود ہوتے ہیں جب کوئی سینئر آفیسر دور دراز علاقوں میں پہنچتا ہے تو وہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کی ایک کوشش ہوتی ہے جو لوگ ڈویژن یا ڈسٹرکٹ کی سطح تک ڈی پی او یا آر پی او تک نہیں پہنچ پاتے کھلی کچہریاں ان کیلئے لگائی جاتی ہیں میری کوشش ہوتی ہے پولیس فورس کا عوام کیساتھ رویہ دوستانہ ہو اختیارات سے تجاوز ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں ہوگی کرپشن پر میری زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے



