ٹھٹھہ کی مسیحی برادری کی مالی مدد کے سلسلے چیک تقسیم

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کے صدر صادق علی میمن کی کاوش سے گزشتہ روز کرسچن کالونی کے رہائشی مسیحی برادر کی مالی مدد کے لیے کرسچن کمیونٹی میں چیک تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ ٹھٹھہ کے صدر عبدالحمید سومرو، پی تعلقہ ٹھٹہ کے انفارمیشن سیکریٹری بھورو سرکی، میونسپل کمیٹی ٹھٹہ کے سابق چیئرمین اور پی رہنما ممتاز چنڈ میمن، پی ٹھٹھہ سٹی کے صدر عبدالعزیز میمن پکھیاڑو اور پی ٹھٹھہ سٹی کے جنرل سیکریٹری مجتبیٰ خشک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والی اقلیتی برادری پاکستان کا ایک اہم حصہ ہے۔ ملک میں رہنے والی اقلیتی برادری ملک سے اتنی ہی محبت اور وفاداری رکھتی ہے جتنی ملک کی اکثریتی مسلم آبادی۔
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں رہنے والی اقلیتی برادری کے حقوق کے علمبردار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک سمیت سندھ میں رہنے والی اقلیتی برادری کے ہر دکھ سکھ میں ہر وقت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔



