امریکی سینیٹ نے ایوان نمائندگان سے منظوری کیلئے وار پاورز قرارداد کو آگے بڑھا دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کو روکنے کیلئے وار پاورز قرارداد کو آگے بڑھا دیا ہے جس کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی واضح منظوری کے بغیر ایران میں فوجی مہم جاری رکھنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ قانون سازی صدر کے انتظامی اختیارات کیلئے ایک واضح چیلنج تصور کی جا رہی ہے، اور یہ پہلا موقع ہے کہ سینیٹ نے اس نوعیت کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
سیاسی اہمیت کے باوجود یہ قرارداد ابھی مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکتی، اسے اب ایوانِ نمائندگان سے بھی اکثریت حاصل کرنا ہوگی جس کے بعد یہ صدر کے ویٹو کا سامنا کرے گی، اور اگر ویٹو نہ ہوسکا تو پھر ہی یہ مؤثر ہو سکے گی۔



